How to cure cough fast at home in hindi | Very Effective Home Remedy for Cough and Cold in Urdu

How to cure cough fast at home in hindi and Very Effective Home Remedy for Cough and Cold in Urdu. A cough is a reflex action to clear your airways of mucus and irritants such as dust or smoke. It's rarely a sign of anything serious. A "dry cough" means it's tickly and doesn't produce any phlegm (thick mucus). A "chesty cough" means phlegm is produced to help clear your airways. Subscribe us on Youtube ► https://www.youtube.com/ChohanHealthCare Like on Facebook ► https://www.facebook.com/chohanhealth... Follow on Twitter ► https://twitter.com/CareChohan Follow us on Blog ► https://chohanhealthcare.blogspot.com/ Do you want to know about Throat infection treatment ?? https://www.youtube.com/watch?v=fOM_I... کھانسی کی صورت میں سانس کا تنگ ہونا ہا کھچ کھچ کے آنا اور خاص طور پر رات کو سوتے وقت اور صبح سویرے اور کھانسی کے ساتھ بلغم آنا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے اگر کھانسی کا۔بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ پھیپھڑوں کو کمزور کر دیتی ہے اور زخم کر دیتی ہے جس سے کوئی بڑی بیماری لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے موسم کے بدلتے ہی اکثر افراد کھانسی ، نزلہ اور زکام کے شکار ہو جاتے ہیں جس سے روز مرہ کی روٹین کافی متاثر ہوتی ہے ، ان چھوٹی مگر پیچیدہ بیماریوں سے بچنے کے لیے کوئی خاص دوا بھی کار آمد ثابت نہیں ہوتی ، لہٰذا ان سے بچنے کے لیے اپنے کچن کا رخ کریں ۔ طبی ماہرین کے مطابق موسم کے بد لاؤ کے سبب ہوا میں ڈسٹ پارٹیکلز اور پولی گرین کی موجودگی سے سانس لینے میں مشکل سمیت گلے میں خراشیں آجانا ایک نارمل سی بات ہے ، ان انفیکشن کے لیے جو دوائیاں تجویز کی جاتی ہیں اس میں اتنی نیند ہوتی ہے کہ ان کے استعمال کے بعد مریض اپنے معمولات کے کام انجام نہیں دے سکتا ، موسمی انفیکشن سے بچاؤ کا صرف ایک حل ماسک پہننا ہے ۔ کھانسی کی وجوہات کھانسی پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں کو صاف کرنے کیلئے جسم کا قدرتی طریقہ ہے اور یہ پھیپھڑوں میں ہوا کے علاوہ دیگر مواد کو داخل ہونے سے روکتی ہے۔کھانسی کو اس حوالے سے اپنا کام کرنے دینا چاہیئے کھانسی کی سب سے عام وجہ ایک وائرل انفیکشن ہے جیسے کہ عام زکام۔ اس سے ناک اور گلا بند ہو سکتا ہے۔ بند ناک کا مواد گلے میں گرنے سے کھانسی کا باعث بنتا ہے اور یہ کھانسی اس مواد کو پھیپھڑوں میں گرنے سے روکتی ہے۔ کانوں میں انفکشنز(جیسے کہ سوئیمرز ایئر)، ناک، اور پھیپھڑوں (جیسے کہ نمونیا) میں انکے ساتھ بھی کھانسی ہوتی ہے۔ سانس کے نالیوں میں خراش کے باعث بھی کھانسی ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر ایسے گھرانے جہاں اراکین سیگرٹ نوشی کرتے ہیں بھلے وہ گھر کے اندر کریں یا باہر وہاں بچوں میں کھانسی کی شکایت عام ہوتی ہے ۔ سپرانی اور زیادہ دیر تک رہنے والی کھانسی تاہم حساس نوعیت کی ہوتی ہے اور اس کا سبب عموماً وائرل انفیکشن ہوتا ہے۔ یہ خراش کا باعث بننے والی چیزوں سے لگاتار سامنے یا مستقل قائم رہنے والی کسی تنفسی کیفیت کے سبب بھی ہو سکتی ہے کھانسی، نزلے اور گلے میں خراش کا گھریلو علاج غذائی ماہرین کے مطابق ان بیماریوں سے بچنے کے لیے ہر گھر کے کچن میں استعمال ہونے والے اجزا ادرک، شہد اور کالی مرچ سے کھانسی کا شربت بنا سکتے ہیں ، جس کے حیران کن اور تا دیر نتائج آپ کو حیران کر دیں گے ۔ ادرک، شہداور کالی مرچ سے بنے سیرپ کے فوائد گرم تاثیر رکھنے والے یہ تینوں اجزا ’اینٹی بیکٹیریل‘ اور ’اینٹی انفلامینٹری‘ خصوصیات رکھتے ہیں ، جس کے استعمال سے گلے کی سوجن میں آرام آتا ہے اور جسم میں موجود بیماریوں کا سبب بننے والے ’ مائیکرو آرگینزم ‘ کا صفایا بھی ہوتا ہے ، کالی مرچ کے استعمال سے بند ناک کھل جاتی ہے اور سانس لینے میں مشکلات میں کمی واقع ہوتی ہے ۔ شہد سے گلے اور ناک میں ہونے والی کھچ کھچ میں آرام آتا ہے اور سینے کی جکڑن بھی ختم ہو جاتی ہے ۔ کف سیرپ بنانے کا طریقہ دو کپ پانی ابال لیں، اب اس میں چھوٹے ٹکڑوں میں ادرک کاٹ کر ڈال دیں، ہلکی آنچ پر اسے3 منٹ کے لیے چھوڑ دیں ، پانی ابلنے پر اس میں کُٹی ہوئی 3 چٹکی کالی مرچ ڈالیں اور 2 سے 3 منٹ تک پکنے دیں۔ اس کے بعد اس پانی کو چھان لیں اور اس میں شہد مکس کرکے استعمال کریں۔ اس سیرپ کو دن میں 2 3 بار استعمال کریں

Comments

Popular posts from this blog

diet for arthritis patients in hindi | rheumatoid arthritis treatment in urdu

how to make your teeth white 9 home remedies | whiter teeth at home

Coronavirus treatment breakthrough dexamethasone can be helpful