how to get rid of facial hair permanently with turmeric | hirsutism in women
Hi in this video we have talked about how to remove facial hair permanently at home. We have told it's also called hirsutism in women. We have discussed many home remedies to get rid from unwanted facial hair. We have described how to remove facial hair with turmeric at home without any side effects. Subscribe on Youtube ► https://www.youtube.com/ChohanHealthCare Like on Facebook ► https://www.facebook.com/chohanhealth... Follow on Twitter ► https://twitter.com/CareChohan Follow us on Blog ► https://chohanhealthcare.blogspot.com/ اضافی بال چہرے کو بد نما بناتے ہیں۔ چہرے پر غیر ضروری بالوں کا مسئلہ عام طور پرہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ جنہیں ہرسوٹزم بھی کہا جاتا ہے ماہرین کے نزدیک خواتین کے چہرے پر غیر ضروری اور ناپسندیدہ بال ہارمونز پرابلم کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔ ماہانہ ایام میں بے قاعدگی ہو تو چہرے اور ہاتھوں کیساتھ ساتھ ٹانگوں پر بھی غیر ضروری بالوں کی افزائش ہونے لگتی ہے ۔ مرد حضرات میں چہرے پر غیر ضروی بال “انڈروجن” ہارمون کی اضافی پیداوار کے باعث نکلتے ہیں۔ اگر خواتین میں بھی اس ہارمون کی مقدار بڑھ جائے تو چہرے پر اضافی بال پیدا ہوجاتے ہیں۔ ہرسوٹزم کی بنیادی وجہ پولی سسٹک اووری سنڈروم ہے اس کے علاوہ غیر متوازن غذاؤں کا استعمال، ٹینشن اور موروثیت بھی اس مسئلے کا سبب بن سکتی ہیں۔یہ اضافی بال اکثر پیشانی ،آنکھوں کے اردگرد ،ہونٹوں کے اوپری حصے،ٹھوڑی اور چہرے کے اطراف میں موجود ہوتے ہیں۔چہرے پر غیر ضروری بالوں کا اگنا فطری خوبصورتی کو ماند کر دیتا ہے ،چہرے کے بالوں کو دور یا ختم کرنے کیلئے خواتین بلیچنگ ‘ ویکسنگ‘ تھریڈنگ کا بڑی باقاعدگی سے استعمال کرتی ہیں اور کچھ تو لیزر ٹریٹمنٹ کا سہارا بھی لیتی ہیں ان تمام طریقوں کے باوجود بالوں کا نکلنا رکتا نہیں بلکہ کچھ دنوں کے وقفہ کے بعد ان کی افزائش ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ تقریباً سبھی خواتین کے ہاتھوں اور چہرے پر رؤں کی شکل میں چھوٹے چھوٹے بال ہوتے ہیں ۔ کچھ بال گہرے اور بڑے ہوتے ہیں اور کچھ قدرتی چھوٹی حالت میں اُگتے ہیں چہرہ پر بالوں کا ہونا ہمیشہ سے ہی ناپسندیدہ رہا ہے ان ناپسندیدہ بالوں سے چھٹکارہ پانے کیلئے خواتین ہر قسم کے طریقے آزماتی ہیں لیکن ہوتا یہ ہے کہ ہر بار مختلف طریقے استعمال کرنے کے بعد یہ بال پھر سے اسی شدومد کیساتھ اُگنے لگتے ہیں چہرے کے ان ناپسندیدہ بالوں کی وجہ سے خواتین پریشان بھی رہتی ہیں اور اسی وجہ سے وہ کہیں آنے جانے اور لوگوں سے ملنے جلنے سے کتراتی ہیں۔ چینی کا ویکس گھر میں تیار کردہ ویکس سے فالتو بالوں کا خاتمہ جلدی اور تیزی سے ممکن ہے ،ممکن ہے کہ گھرپر ویکس تیار کرنے میں آپ کو کوئی دقت ہو اور دوسرا یہ ویکس ممکن ہے کہ آپ کیلئے تکلیف دہ بھی ہو ،چینی سے بنائے جانے والی ویکس کا استعمال آپ کے لیئے تھوڑا سا دشوار ہو سکتا ہے لیکن اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کی اسکن انتہائی خوبصورت اور ہموار ہو جائے گی پگھلی ہوئی چینی میں شامل شہد اور لیموں چہرے پر بلیچ کا کام دے گا اور اسکن کو ہموار کرے گا شہد کا باقاعدہ استعمال اسکن کے لیے ہر طرح سے فائدہ مند ہوتا ہے گھریلو ویکس تیار کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچہ چینی میں ایک چائے کا چمچہ شہد اور چند قطرے لیموں کے رس کے ملالیں اس مکسچر کو ہلکی آنچ پر تین سے چارمنٹ تک پکائیں کہ ایک ہموار شکل میں آجائے یہ مکسچر نیم گرم حالت میں چہرے کے ان حصوں پر لگائیں جہاں فالتو بال ہیں سخت کاٹن یا جینز کے کپڑے کی پٹیاں بنالیں اور اس آمیز ے کو لگانے کے فوراً بعد ایک پٹی اس پر رکھیں اور بالوں کے مخالف رخ ایک دم سے کھینچ لیں بال صاف ہوجائیں گے ویکسنگ کا یہ عمل تکلیف دہ تو ضرور ہے لیکن اس کے فوائد دیر پا ہیں۔ ہلدی کا فیس پیک : ہلدی قدرتی ذخائر کا خزانہ ہے کھانوں میں اس کی موجودگی ذیابیطس ‘ بلڈ پریشر اور دل کے امراض کو روکتی ہے ہلدی بیرونی استعمال میں بھی نہایت کارآمد ہوتی ہے یہ نہ صرف رنگت نکھار نے میں مدد دیتی ہے بلکہ یہ بیکٹریا کا بھی خاتمہ کرتی ہے ۔ ہلدی میں بالوں کی افزائش کو روکنے کے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں اس کیلئے کھانے کے 2 چمچہ ہلدی کو پانی کیساتھ ملاکر ایک پیسٹ تیار کرلیں اور اس فیس پیک کو چہرے کے ان حصوں پر لگائیں جہاں بالوں کو ختم کرنا مقصد ہو بصورت دیگر اسے پورے چہرے پر بھی لگا یا جاسکتا ہے. اس فیس پیک کو چہرہ پر دس سے پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں یا اس وقت تک جب تک یہ خشک نہ ہوجائے نیم گرم پانی میں کاٹن کا ایک نرم کپڑا ڈبوکر گیلا کرلیں اور اس کے ذریعے چہرے پر لگا ہوا ہلدی کا فیس پیک صاف کرلیں آپ کا ہاتھ چہرے پر نیچے سے اوپر کی جانب چلنا چاہئے اس عمل سے بال بھی اترتے چلے جائیں گے ہفتہ میں دو سے تین بار یہ عمل کریں اور چند ماہ تک مستقل کرتے رہنے سے نہ صرف آپ کی رنگت میں نکھار پیدا ہوگا بلکہ چہرے کے فاضل بالوں سے بھی ہمیشہ کے لیے نجات حاصل ہوجائے گی
Comments
Post a Comment